بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 16 جنوری 2019
زلزلے کی  زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز. فوٹوفائل

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز. فوٹوفائل

کوئٹہ: خضدار اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 7 ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 68 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔