بارشوں کے بعد حب ڈیم بھرنے سے کراچی کو فراہمی آب شروع

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 فروری 2019
کینالوں کا مرمتی کام بھی جلد شروع ہوگا،ایم ڈی واٹر بورڈ۔ فوٹو: فائل

کینالوں کا مرمتی کام بھی جلد شروع ہوگا،ایم ڈی واٹر بورڈ۔ فوٹو: فائل

کراچی: بلوچستان میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 300فٹ تک پہنچ گئی جس کے باعث ایک سال تک حب ڈیم سے شہر کوپا نی فراہم کیا جاسکے گا۔

بلوچستان میں تیز بارشو ں کی وجہ سے حب ڈیم میں پا نی کی سطح تیز ی سے بلند ہو رہی ہے آخر ی اطلا عات تک حب ڈیم میں پا نی کی سطح 300 فٹ ہو گئی ہے جس سے شہر میں تقریبا ایک سال تک پا نی فر اہم کیاجا سکتا ہے کئی سال سے با رشیں نہ ہو نے کی وجہ سے حب ڈیم سے پا نی کی فراہمی نہ ہو نے بر ابر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں پا نی کی فر اہمی شد ید متاثر تھی جس پر واٹر بورڈ حکام نے کے تھری سے ضلع وسطی کے پانی میں سے ضلع غربی کے علاقوں میں پانی فر اہم کیا جارہا تھا۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پا نی کی سطح339ہے اب تک 300فٹ تک پا نی آچکا ہے جس سے شہر میں ایک سال تک پا نی فراہم کیاجاسکتا ہے ،ذرا ئع نے بتا یا کہ حب ڈیم میں پا نی کی سطح بلند ہو نے سے شہر میں پا نی کے بحران پر قابو پا نے میں آسانی ہو گی ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے 7کر وڑ گیلن یومیہ پا نی فر اہم کیے جا نے کا امکان ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کیچ منٹ ایر یا میں با رشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پا نی کی سطح بلند ہو گئی ہے جس کے با عث حب ڈیم سے شہر کو پا نی کی فر اہمی شروع کر دی گئی ہے کینالو ں کے مرمتی کام کی ہدایت جا ری کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حب ڈیم میں پا نی آنے سے شہر میں پانی کی فر اہمی تسلی بخش ہو جا ئے گی کے تھری سے جو پا نی ضلع غربی کودیا جا رہا تھا اب وہ ضلع وسطی میں ہی دیا جا ئے گا، انھوں نے کہا کہ کیچ منٹ ایر یا میں اگر اور بارش ہو جا تی ہے تو ہمارے پاس 2 سے 3 سال کا پا نی جمع ہو سکتا ہے لیکن اب تک کی صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔