بھارت کو امن کیلیے پاکستان سے دشمنی ختم کرنی ہوگی، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2019
جنرل بپن راوت کو چاہیے کہ جنرل باجوہ کے امن و خوشحالی کے تصور کو فالو کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

جنرل بپن راوت کو چاہیے کہ جنرل باجوہ کے امن و خوشحالی کے تصور کو فالو کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امن کے لیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کو ’اَن فالو‘ (ختم) کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتے ہیں ، بہتر ہے کہ وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے وژن کو بھی فالو کریں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امن کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کو ان فالو کر نا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔