ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2019
ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا، پیمرا (فوٹو: فائل)

ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا، پیمرا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے عبوری حکم کی توثیق کردی، جسٹس محسن اختر کیانی نے عوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر مستقل پابندی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کردی

دوران سماعت پیمران نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے 13 فروری 2017ء کو پیمرا نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔