- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری، ماموں کانجن میں 6 ہلاک
لاہور / ماموں کانجن: ماموں کانجن میں حبس کی شدت کے باعث ایک اسکول ٹیچر اور 2سالہ بچی سمیت 6 مرد وخواتین جاں بحق ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ شدید حبس کے باعث افطاری کے بعد556گ ب کا رہائشی ماسٹر اللہ یار‘558گ ب میں50سالہ خاتون غلام فاطمہ ‘ رانی بی بی‘ 2 سالہ بچی عظمی‘ 494 گ ب لال ترھانہ میں55سالہ کاشتکار ممتاز حسین جبکہ حکیم کے کاٹھیہ میں منیر نامی محنت کش جاں بحق ہوگیا ہے۔ ادھر ملک میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث شارٹ فال بڑھ کرساڑھے 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوزکرگیا۔ شارٹ فال میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ سحر و افطار اور تراویح کے موقع پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت بجلی و پانی کی جانب سے جمعرات کو بھی بجلی کی پیداوار و شارٹ فال کے حوالے سے غلط ڈیٹا جاری کیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔