- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں ایک بار پھر پولیو مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،اس بات کا فیصلہ مشیروزیراعظم شہناز وزیر علی کی زیرصدارت محکمہ داخلہ سندھ میں ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ مدثر اقبال،کراچی کے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور رینجرز کے نمائندے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے بعض مخصوص حساس علاقوں میں جن میں گلشن اقبال،سہراب گوٹھ،گڈاپ اور بلدیہ ٹائون شامل ہیں ان علاقوںسے پینے کے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جن میں پولیووائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں ایک بار پھر جلد ازجلد پولیو مہم کوشروع کیا جانا ضروری ہے،اس سے قبل پولیو مہم جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع کی گئی تھی تاہم مہم کے دوران ٹیم کے ارکان کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایک غیرملکی ڈاکٹر فالٹن پرحملہ بھی کیا گیاتھا لہٰذا شروع کی جانے والی پولیو مہم کے دوران ٹیم کے ارکان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، اجلاس میں پولیو مہم کے دوران لازمی طور پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔