نادر مگسی کی ڈگری تصدیق کے بعد رپورٹ دینے کی ہدایت

عدلت نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ ڈگری کی تصدیق کرکے اگلی سماعت سے پہلے رپورٹ جمع کرائیں۔ فوٹو : فائل

عدلت نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ ڈگری کی تصدیق کرکے اگلی سماعت سے پہلے رپورٹ جمع کرائیں۔ فوٹو : فائل

اسلام آ باد:  نواب زادہ نادر مگسی کی ڈگری کے معاملے پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگئی۔

عدالت عظمٰی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ ڈگری کی تصدیق کرکے اگلی سماعت سے پہلے رپورٹ پیش کریں ۔شہداد کوٹ سے سندھ اسمبلی کے سابق رکن نادر مگسی کی مبینہ جعلی ڈگری کے بارے میں مقدمے کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بینچ نے کی۔

نادر مگسی کی طرف سے عبدالحفیظ پیر زادہ پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکل نے اسٹریس فورڈ یونیورسٹی لندن سے گریجویشن کی ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کی ہے۔ مخالف امیدوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نام کی کوئی یونیورسٹی رجسٹرڈ نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو اسے ڈگری دینے کااختیار نہیں۔ عدلت نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ ڈگری کی تصدیق کرکے اگلی سماعت سے پہلے رپورٹ جمع کرائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔