کرائسٹ چرچ حملے میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتا ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2019
چاروں پاکستانیوں کو گولیوں سے زخم آئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ : فوٹو: فائل

چاروں پاکستانیوں کو گولیوں سے زخم آئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے جب کہ 5 لاپتا ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ سے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے جب کہ 5 پاکستانی لاپتا ہیں جن کی شناخت کا مقامی حکام کی مدد سے پتا لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔