کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مارچ 2019
محکمہ صحت کراچی نے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے. فوٹو: فائل

محکمہ صحت کراچی نے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے. فوٹو: فائل

کراچی: لیاری سنگو لین کی رہائشی ساڑھے 3 سالہ صفہ مہلک پولیو وائرس کا شکار ہونے والی رواں سال میں پہلی بچی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیس کیس رپورٹ ہوا ہے، اور لیاری سنگولین کی رہائشی ساڑھے 3 سالہ صفہ مہلک پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے، محکمہ صحت کراچی نے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

3 سالہ سالہ صفہ رواں سال پولیو کی شکار ہونے والی پہلی بچی ہے جب کہ گزشتہ سال کراچی گڈاپ میں پولیو کا 1 کیس رپورٹ ہوا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔