- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
وزیراعظم عمران خان سے ناراض اتحادی اخترمینگل کی ملاقات
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اخترمینگل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کر اظہار کیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور لاپتہ افراد، بلوچستان میں پانی کا مسلئہ، افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلوچستان سے سینیٹ نشست پر ہونے والے اختلافات بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر اخترمینگل کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد 6 نکاتی ایجنڈا ہے، اگر 6 نکات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے حوالے سے اقدامات پر اختر مینگل کو اعتماد میں لیا اور ان کے 6 نکاتی مطالبات ماننے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ادارے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ جب کہ بلوچستان میں پانی کا مسلئہ حل کرنے کا ٹاسک یار محمد رند کو دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 29 اور 30 مارچ کو بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور دورے کے دوران اخترمینگل سے دوبارہ ملاقات کا عندیہ دیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں 4 نشستیں ہیں اور 2018 کے انتخابات کے بعد اس نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔