- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اے کے ہینگل چل بسے
نئی دہلی: بالی وڈ کی مقبول ترین فلموں میں شامل نمک حرام ، شعلے ، شوقین، آئینہ اور باورچی میں کام کرنے والے اداکار اے کے ہینگل کا98 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوگیا ہے ۔ اے کے ہینگل کچھ دن قبل اپنے غسلخانے میں گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد انھیں سولہ اگست کو ممبئی آشا پاریکھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کاعلاج جاری تھا ۔ علاج کے دوران ان کی حالت بگڑنے پر انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ ان کا ایک پھیپھڑا بھی کام نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے انھیں سانس لینے میں دقت درپیش تھی۔
اے کے ہینگل نے اپنی طویل فلمی کریئر کے دوران دو سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے ۔ فلم شعلے کا ان کا مشہور ڈائیلاگ ’ اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی ‘ بالی وڈ کے مقبول ترین ڈائیلاگز میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ بالی وڈ کی تاریخ میں ایک وقت ایسا تھا جب شاید ہی کوئی ایسی فلم ہوتی تھی جس میں اے کے ہینگل کا کوئی کردار نہ ہو ۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے ، نمک حرام ، شوقین ، آئینہ اور باورچی جیسی فلمیں شامل ہیں ۔
اے کے ہینگل نے ادکاری کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا اور وہ اپٹا تھیٹر سے منسلک تھے جہاں ان کی ملاقات بلراج ساہنی اور کیفی اعظمی سے ہوئی۔ اے کے ہینگل نے عمر کے آخری مرحلے تک اداکاری نہیں چھوڑی، سات برس کے لمبے بریک کے بعد انھوں نے حال ہی میں کلرس چینل پر نشر ہونے والے سیریل ’مدھوبالا ‘ میں اداکاری کی تھی ۔ اے ایف پی کے مطابق ہینگل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور انگریز راج سے آزادی کیلیے جدوجہد پر انھیں تین سال قید کی سزا بھی ہوئی ۔ تقسیم کے بعد 1949ء میں وہ ممبئی چلے گئے اور ایک تھیٹر جوائن کر لیا ۔ انھیں 2006ء میں پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔