- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک بس ایک سال کی دوری پر

اٹلانٹس ایکواوینچر پارک دبئی میں اپنی توسیع کے بعد دنیا کا سب سے وسیع پارک بن جائے گا۔ فوٹو: ڈیلی میل
دبئی سٹی: دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک دبئی میں بنے گا جو اس وقت بھی پام جزیرے پر توسیع کے مراحل سے گزررہا ہے۔ 2020 تک اٹلانٹس ایکواوینچر نامی اس واٹرپارک کے رقبے میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
بچوں اور بڑوں کی لیے 12 نئی واٹر سلائیڈ کے ساتھ ساتھ 112 فٹ طویل ٹرائیڈینٹ ٹاور بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ یہاں بچوں کے لیے بھی مزید چار سلائیڈز بنائی جارہی ہیں۔ پارک کی ایک اور خاص بات 449 میٹر طویل فیملی واٹرکوسٹر ہے جو پانی میں پھسلنے اور تیرنے کا ایک بہت تیزرفتار تجربہ فراہم کرتا ہے۔
پارک میں آنے والے شائقین ’اڑن طشتری‘ نما ایک رائیڈ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے جو ایک تیزرفتار ترین اور انوکھی سلائیڈ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ 32 افرد کے درمیان مقابلہ کرانے والی ایک ریلی ریسر سلائیڈ بھی زیرِ تعمیر ہے۔ اس منصوبے سے وابستہ ماہر ٹِم کیلی کہتے ہیں کہ ہم جدید ترین ٹیکنالوجی سے یہ پارک بنارہے ہیں جو بہترین تفریح اور مہم جوئی جیسے تجربات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے 2020 کے موسمِ گرما میں اس کا آغاز ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ 27 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے اس پارک میں اس وقت بھی 20 سلائیڈیں اور پھسلیاں موجود ہیں جن کی تعداد اگلے سال 32 ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔