- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
ورلڈ کپ ٹاکرا؛ ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل بھارتی صحافی کے طنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کرادیا۔
پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں بارش ہورہی ہے، بس اب مانچسٹر میں بھی بارش ہوجائے۔ نائلہ عنایت کے اس ٹویٹ پر کشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نے پاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹویٹ کی ’’یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوجائے‘‘۔
Har Pakistani ka Khwaab! Ya Allah!! https://t.co/b7na5u1W5k
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) June 15, 2019
اس بے ہودہ مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نائلہ عنایت نے اس ٹویٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ نائلہ عنایت شاید یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ظاہر کرنا چاہ رہی تھیں ہر پاکستانی اس وقت بارش کی دعا کر رہا ہے تاکہ پاکستان بھارت کے ہاتھوں شکست سے بچ جائے۔
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) June 15, 2019
آدیتیہ راج نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئےترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’اللہ میاں ہماری طرف ہیں، غفور صاحب‘‘۔
Allah Miyaan bhi humari side hain, Ghafoor sahab!
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) June 15, 2019
ان ٹویٹس پر ترجمان پاک فوج نے آدیتیہ راج کول کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کرادیا۔ ترجمان پاک فون نے لکھا کہ ’’ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرے، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں، آج کے میچ کے بارے میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘‘
Dear @AdityaRajKaul Our faith is RAB SAB KA. Everyone has a right to pray to his God (our Allah). You have a right but don’t deny it to others.
As regard today’s match, it’s a game. Team playing better on ground will win. We may win, we may lose. Our prayers with our team. https://t.co/hQc1Kiuj8c— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 15, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔