- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
19ہزار کنٹینروں کی گمشدگی، وزیر خزانہ کسٹم ہاؤس پہنچ گئے

افسران معیار بہتر بنائیں، بدعنوان افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحق ڈار ۔ اے ایف پی/فائل
کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کسٹمز کلیئرنس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلیے سخت احکام جاری کردیے ہیں۔
وزیرخزانہ نے یہ احکام 19000 کنٹینرز کی گمشدگی کے انکشاف کے تناظر میں جاری کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرخزانہ نے منگل کو اپنے دورہ کراچی کے شیڈول میں شامل دیگر پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے کسٹم ہائوس جانے کو ترجیح دی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے منگل کو کسٹمزہائوس کراچی میں گریڈ20 اور اس سے زائد گریڈ کے حامل کسٹمزافسران اور’’ان لینڈریونیو‘‘کے افسران پرمشتمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کسٹم کلیئرنس سسٹم میں بہتری اوردونوں محکموں میں رائج نظام میں ان خامیوں کوسخت اقدامات کے ذریعے دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انھوں نے اس بات پر زوردیاکہ ایمانداراورپیشہ وارانہ صلاحیت کے حامل افسران ہی ایف بی آرکے ماتحت محکموں ان لینڈ ریونیو اور کسٹمزمیں اپنی جگہ بناسکتے ہیں جبکہ بدعنوان اورغیرپیشہ وارنہ افسران کو کسی طوربرداشت نہیں کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ اب ایف بی آر اور اس کے ماتحت محکموں کے افسران کی بھی مانیٹرنگ کرے گی۔ علاوہ ازیں اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے کہا ہے کہ لیگی قیادت ملک کی ترقی وخوش حالی کیلیے پرعزم ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میںلیکر بہترحکومت کرنا چاہتی ہے، ملک کو چیلنجوں کا سامنا ہے۔
مگر ہمارا عزم مضبوط ہے،حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔ کسٹم ہائوس میں ایف بی آر حکام سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی اور امن وامان کی صورتحال بالخصوص کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہارکیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لیگی حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔