- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
حکومتی اتحادی بی این پی کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کے لئے دعوت دی ہے بطور سیاسی جماعت اے ہی سی میں شرکت کریں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اے پی سی میں بطور سیاسی جماعت شرکت کریں گے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش پہنچ گئے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ ہفتے اے پی سی کا انعقاد ہوجائے گا، اپوزیشن قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہی اے پی سی جلدی ہو رہی، اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت کا مثبت جواب دیا جس کے لئے شکرگزار ہوں۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت بننے سے پہلے چھ نکات پی ٹی آئی کے سامنے رکھے تھے، ابھی تک ان نقاط پر عمل نہیں ہوا، اور حکومت کی جانب سے صرف تسلیاں ہی دی گئیں، ہمارا سب سے اہم مسئلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے۔
اخترمینگل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کے لئے دعوت دی تھی، بطور سیاسی جماعت اے ہی سی میں شرکت کریں گے، ملکی سیاست میں ہمارا بھی کردار اور ذمہ داریاں ہیں، اور اس حوالے سے جلد ہی پارٹی کی میٹنگ بلا کر مولانا کو مثبت جواب دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔