شاہد آفریدی نے عوام سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کردی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 19 جون 2019
محمدعامر نے غلط الفاظ استعمال نہ کرنے کی درخواست کی ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

محمدعامر نے غلط الفاظ استعمال نہ کرنے کی درخواست کی ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عوام سے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کھلاڑیوں کی حمایت میں میدان میں آ گئے، انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ان کی سب سے گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔

شاہد آفریدی نے مشورہ دیا یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ان کی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہیے، فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کریں آپ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن مہربانی کر کے غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔

سابق کپتان نے عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹیم ایونٹ میں ضرور واپس آئے گی، صرف ٹیم کو قوم کی حمایت درکار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔