- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت تو آتا ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ملک کے لیے بہتر ہوگا میں وہ کروں گا جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت تو آتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر پتا چلا کہ اللہ نے اس ملک کو کتنا نوازا ہے، ملک کی یہ حالت بدعنوانی کی وجہ سے ہوئی ہے، ملک آج دوراہے پر کھڑا ہے، جتنا قرض آج لے رہے ہیں اس کا آدھا پرانے قرضوں کے سود پر چلا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جب اصلاحات ہو رہی ہوں تو تھوڑا مشکل وقت آتا ہے، جو ملک کے لیے بہتر ہوگا میں وہ ہی کروں گا، لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، میرا نہ کوئی بزنس ہے نہ کوئی فیکٹری، میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں، میں نے بیرون ملک کمائی کی اور پیسہ پاکستان لے کر آیا، قوم سے بھی اپیل ہے کہ اپنی زندگی آسان کریں اور اثاثے ظاہر کریں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام لوگ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اُٹھائیں، ملک کو چلانے کے لیے سب کو ٹیکس دینا چاہیے، عوام ٹیکس ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھیں، لوگوں کو یقین دلانا ہے کہ ان کا دیا ہوا ٹیکس انہی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگا ہم ٹیکس میں قسط کی سہولت دے سکتے ہیں اور جو ٹیکس چوری کرے گا ہم اسے سزا دینے پرمجبور ہوں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوشش کی ہے کہ غریب طبقے کو فائدہ ہو، ہم آمدنی بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 35 فیصد کم کردیا ہے، کابینہ ارکان نے 10 فیصد تنخواہیں کم کردی ہیں، افواج پاکستان نے بھی اپنے بجٹ میں اضافہ نہیں کیا، ملک کوقرضوں سےنجات دلائیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں زبردست یونیورسٹی بنا رہے ہیں، پاکستان کومدینہ کی ریاست بنائیں گے ملکی ترقی کے لیے حکومت اور عوام کو خود اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔