خیبر پختونخوا میں ایک دن میں پولیو کے 5 کیسز سامنے آگئے

رضیہ خان  جمعـء 28 جون 2019
بنوں، تورغر سے 2،2 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس کی شناخت ہو گئی۔ فوٹو: فائل

بنوں، تورغر سے 2،2 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس کی شناخت ہو گئی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن پولیو سے متاثرہ 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔

رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔گزشتہ روز انسداد پولیو پروگرام نے خیبرپختونخوا میں 5 نئے کیسز کا سراغ لگا یا۔بنوں، تورغر سے 2،2 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس کی شناخت ہو گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ خدارا والدین جھوٹے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ پشاور میں پولیو ویکسین کی خلاف ڈرامہ رچایا گیا۔

بابر بن عطا نے کہا کہ پشاور پولیو ڈرامے سے دوررداز علاقوں کے والدین ویکسین سے انکاری ہیں.خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔خیبرپختونخوا حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 32 ہو گئی۔ایسی صورتحال کی روک تھام کے لئے صروری ہے کہ انسداد پولیو کی ہر مہم میں اپنے بچے کو ان قطروں سے محروم نہ رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔