سید نوید قمر نے ٹنڈو حیدر میں ڈسپنسری کا افتتاح کردیا

نامہ نگار  منگل 10 ستمبر 2013
 ڈسپنسری سے ٹنڈو حیدر سمیت دیگر علاقوں کے غریب عوام کو معیاری صحت کی سہولت فراہم ہوگی۔ فوٹو: فائل

ڈسپنسری سے ٹنڈو حیدر سمیت دیگر علاقوں کے غریب عوام کو معیاری صحت کی سہولت فراہم ہوگی۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو حیدر:  سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے سید نوید قمر نے ٹنڈو حیدر میں ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو حیدر شہر سے مجھے جو محبت ملی اسے کبھی نہیں بھول سکتا، ڈسپنسری کا قیام یہاں کے لوگوں کا درینہ مطالبہ تھا جسے پورا کرکے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ڈسپنسری سے ٹنڈو حیدر سمیت دیگر علاقوں کے غریب عوام کو معیاری صحت کی سہولت فراہم ہوگی۔ بیماریاں اسپتالوں سے نہیں بلکہ گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں، گندے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ روڈ ز کی تعمیر، گرلز ہائی اسکول کالج، اسپتال ودیگر اسکمیں پہلے بھی دی ہیں اورآئندہ بھی دیں گے۔

اسی دوران مختلف علاقوں سے آئے پی پی کارکنان نے سید نوید قمر کو شکایات کے انبار لگا دیے جس پر نوید قمر نے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او حیدر آباد ڈاکٹر علی احمد تالپر، پی پی رہنما ماجی غلامنبی، سوئی سدرن گیس کمپنی حیدر آباد ریجن کے ایم ڈی عبدالرشید خانزادہ، حکیم کھوسو اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ سیکڑوں پی پی کارکنان بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔