ویڈیو اسکینڈل میں برطرف جج ارشد ملک کی جگہ جج محمد بشیر تعینات

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
جج محمد بشیر مستقل جج کی تعیناتی تک اضافی ذمہ داری اداکریں گے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

جج محمد بشیر مستقل جج کی تعیناتی تک اضافی ذمہ داری اداکریں گے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ویڈیو اسکینڈل کے بعد عہدے سے برطرف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جگہ نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کو تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کو احتساب عدالت نمبر 2 میں تعینات کردیا گیا ہے جس کا وزارت قانون نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اس سے پہلے احتساب عدالت نمبر 2 کا چارج جج ارشد ملک کے پاس تھا تاہم ان کی متنازع ویڈیو اور بیانات کے بعد انہیں اس عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

یہ پڑھیں: جج ارشد ملک کا نواز شریف سے ملاقات کا انکشاف

نوٹی فکیشن کے مطابق جج ارشد ملک کی جگہ محمد بشیر کو احتساب عدالت نمبر دو کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور یہ اضافی چارج اسلام آباد ہائی کورٹ کی سفارش پر دیا گیا ہے، جج محمد بشیر مستقل جج کی تعیناتی تک اضافی ذمہ داری اداکریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔