فیصل آباد میں درندہ صفت افراد نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2013
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔  فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور درندہ صفت افراد 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد كے علاقے کنجوانی میں نامعلوم افراد نے 12 سالہ بچی ثمینہ كو اغوا کرنے کے بعد قریبی کھیت میں اجتماعی زیادتی كا نشانہ بنایا اور اس درندگی کے بعد بچی كو ویرانے میں  پھینک كر فرار ہوگئے، بچی كو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں بھی نامعلوم ملزمان نے 5 سالہ سنبل کو گھر کے  باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گنگارام اسپتال کے مرکزی دروازے پر نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئےتھے تاہم واقعے کے 2 روز گزرنے کے بعد بھی ان درندوں کی شناخت نہیں کرسکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔