بلاول بھٹو زرداری کا قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 23 جولائی 2019
ہمیشہ مثبت تنقید کرتا رہوں گا لیکن سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہی ہوگی، بلاول بھٹو زررداری فوٹو: فائل

ہمیشہ مثبت تنقید کرتا رہوں گا لیکن سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہی ہوگی، بلاول بھٹو زررداری فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان پر ان کی غیر جمہوری سیاست اور معیشت کے لیے انتہائی مہلک پالیسیوں کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ بیرون ملک ان کا طرز عمل خاص طور پر جلسہ پی ٹی آئی کے بجائے پاکستان کے وزیر اعظم کا ہونا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1153590459765329920

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ عظیم ملکی مفاد کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ میں حکومت کی اس سلسلے میں غیر مشروط حمایت کرتا ہوں، میں مثبت تنقید جاری رکھوں گا لیکن سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔