- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
کوئٹہ میں دھماکا؛ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور31 زخمی

وزیر اعظم کی دھماکے میں زخمیوں ہونے والوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت ۔ فوٹو: اے پی پی
کوئٹہ: باچاخان چوک کے قریب بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت علی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، دیگر زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایم ایس سول اسپتال سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کہ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے سامنے ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں :تربت میں دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، آفیسرسمیت 4 اہلکار شہید
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی ہے، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہدایت بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔