کشمیر کانفرنس مسئلہ کے حل کے لیے اتفاق رائے کے بغیر ختم

خبر ایجنسیاں  بدھ 18 ستمبر 2013
حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جماعت اسلامی کا بائیکاٹ ،اعلامیہ جاری نہ ہوسکا  فوٹو: فائل

حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جماعت اسلامی کا بائیکاٹ ،اعلامیہ جاری نہ ہوسکا فوٹو: فائل

اسلام آباد: امریکی سرپرستی میں کام کرنیوالی این جی اوبگواش کی تین روزہ کشمیر کانفرنس مسئلہ کشمیرکے حل بارے کسی اتفاق رائے کے بغیرختم ہوگئی۔

اعلان کے باوجود متفقہ اعلامیہ جاری نہ کیاجاسکا، حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اورجماعت اسلامی نے کانفرنس کا بائیکاٹ کیاجبکہ وزیراعظم آزاد کشمیرنے خود شرکت کی بجائے وزیرتعلیم کوکانفرنس میں بھجوایا۔

کانفرنس کے آخری روزوفاقی وزیراحسن اقبال اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کانفرنس سے خطاب کیا، منتظمین نے اعلان کیاتھاکہ منگل کوتین روزہ کانفرنس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔