اسامہ آپریشن سے پہلے ہی مرچکا تھا،سابق امریکی کمانڈو

ثناء نیوز  جمعرات 30 اگست 2012
اسامہ نے سفیدٹی شرٹ پہن رکھی تھی اوروہ غیرمسلح تھا،کتاب میں انکشاف

اسامہ نے سفیدٹی شرٹ پہن رکھی تھی اوروہ غیرمسلح تھا،کتاب میں انکشاف

واشنگٹن: امریکی نیوی ریٹائرڈکمانڈومارک اوون نے انکشاف کیاہے کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد آپریشن سے پہلے ہی مرچکاتھااورآپریشن کے دوران اس کے پاس کسی بھی قسم کااسلحہ موجودنہیںتھا۔اسامہ نے سفیدٹی شرٹ پہن رکھی تھی اوروہ غیرمسلح اورمردہ حالت میں تھا۔

اسامہ بن لادن کے سرمیں گولی لگی ہوئی تھی اوران کاخون اوردماغ باہرنکلاہواتھا۔ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپائونڈپرآپریشن میں حصہ لینے والے امریکی نیوی ریٹائرڈکمانڈومارک اوون نے اپنی کتاب(No Easy Day)’’ نوایزی ڈے ‘‘میں انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن آپریشن سے پہلے ہی ہلاک ہوچکے تھے کسی نے ان کے سرمیں گولی مار کرانہیں ہلاک کیاتھا اور آپریشن کے وقت وہ غیرمسلح تھے،جب ہم ان کے کمرے میں پہنچے کہ ہم نے دیکھاکہ ایک خاتون اسامہ بن لادن کوڈھانپ رہی تھی اوروہ آخری سانسیں لے رہے تھے۔

امریکی کمانڈونے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ میں اوردوسرے کمانڈو نے اپنی بندوقیں سینے پررکھ کراس وقت تک فائرنگ کی جب تک اسامہ بن لادن کافرش پرپڑاہوا جسم ٹھنڈانہیں ہوگیا۔انھوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اسامہ بن لادن کے کمرے کی تلاشی کے دوران ہم وہاں سے ایک ’’اے کے47گن اورایک میکروئوملاتھاجن میںکوئی گولی نہیں تھی، یہ آپریشن’’بیڈایکشن مووی‘‘کی طرح دکھایاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔