سوڈان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی، 46 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا۔ فوٹو : ٹویٹر

مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا۔ فوٹو : ٹویٹر

خرطوم: سوڈان میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے پول گرنے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلا مقامی آبادی میں داخل ہوگیا۔

sUDAN fLOOD 2

سوڈان میں گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے 18 میں سے 16 صوبوں کو متاثر کیا ہے تاہم 2 دن سے بارشوں نے شدت اختیار کرلی ہے، جس میں 16 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپوں میں غذائی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

SUDAN FLOOD 3

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں مختلف مقامات سے 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے سلسلوں کے مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔