مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، ملاقات کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک  بدھ 21 اگست 2019
بل گیٹس نے خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو:فائل

بل گیٹس نے خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد / نیو یارک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے پولیو کے خلاف اقدامات اور احساس پروگرام کی تعریف کی اور خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم میں پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

بل گیٹس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پولیو کوختم کرنے کے لئے والدین کے ذہنوں سے شکوک وشبہات نکالنا انتہائی ضروری ہے، اور حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔

بل گیٹس نے خط کے ذریعے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔