- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
حکومت کا انسداد پولیو مہم میں پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

وفاق اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے موثر مہم چلائیں، وزیر اعظم فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاک فوج ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں معاونت کرے گی۔
ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا، خیبر پختونخوا و بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ خان اور چیف سیکرٹریز پنجاب سندھ کے علاوہ بین الاقوامی فلاحی اداروں بل اینڈ میلنڈا گیٹس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف، کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اجلاس میں بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط بھی پیش کیا گیا، جس میں بل گیٹس نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک نکالنا ضروری ہیں ۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر عطا نے ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18-2017 میں انسداد پولیو کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی میں خامیوں کی وجہ سے پولیو کیسز میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم نے انسداد پولیو اور احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے موثر مہم چلائیں۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک کے دور دارز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو قطروں پلانے میں پاک فوج معاونت کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔