کوئٹہ میں دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

 جمعرات 5 ستمبر 2019
اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے، فوٹو: فائل

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے، فوٹو: فائل

کوئٹہ  کے علاقے خیزی چوک کے قریب یکے بعد دو دھماکوں میں ایک ریسکیو رضاکار جاں بحق جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کا مصروف علاقہ خیزی چوک بم دھماکوں سے گونج اٹھا، بس ٹرمینل کے قریب یکے بعد دو زوردار دھماکے ہوئے، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا۔پولیس کی مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔