وزیراعظم عمران خان جمعرات کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم سعودی قیادت سے کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، دفترخارجہ


ویب ڈیسک September 18, 2019
وزیراعظم 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے 74 ویں اجلاس سے قبل دورہ سعودی عرب کریں گے، وزیراعظم 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور 5 اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہو گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم پہلے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں