- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی قیمت بڑھ گئی
کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر7 پیسے گھٹ گئی۔
جمعرات کے روز ڈالر کی انٹر بینک میں قیمت خرید 156 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 156 روپے 25 روپے اور قیمت فروخت156.37روپے سے کم ہو کر 156 روپے 30 پیسے ہو گئی، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30 روپے پر بدستور برقرار رہی۔
دریں اثنا ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 1503 ڈالر ہوگئی۔
بعد ازاں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر 87 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونا 129 روپے کے اضافے سے 74 ہزار 803 روپے کا ہو گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔