وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2019

فائرنگ وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پرکی گئی: فوٹو: ٹوئٹر

فائرنگ وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پرکی گئی: فوٹو: ٹوئٹر

 واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پر فائرنگ کی گئی، جس  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔