جسٹس قاضی فائز کی درخواست کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2019
نیا بینچ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 24 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو:فائل

نیا بینچ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 24 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دیدیا ہے، بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، منیب اختر، یحیی آفریدی، جسٹس قاضی محمد امین، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظورملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملہ پر تشکیل دیے گئے فل کورٹ بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جب کہ کیس کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد نئے بینچ کی تشکیل کے لئے کیس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو بھجوا دیاگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔