امریکا میں طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

طیارے میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا


ویب ڈیسک September 20, 2019
طیارے میں دو افراد سوار تھے۔ فوٹو : امریکی میڈیا

MUZAFFARABAD: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 177 نے ٹورینس میونسپل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد فضا میں ہچکولے کھانے لگا اور تیزی سے نیچے آتے ہوئے ایک شاپنگ سینٹر کے چھت پر آ گرا۔

طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں صرف دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طیارے کے چھت پر گرنے سے شاپنگ سینٹر میں موجود افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم بھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں