بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیسوں کی سماعت کیلیے 3 بینچ قائم

بینچوں کا دائرہ اختیار بھی متعین کردیا گیا،کارروائی کے لیے ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی مکمل طور پر فعال


Irshad Ansari September 21, 2019
مجاز افسران جائیدادیں،گاڑیاں، اکاؤنٹس،آف شور انویسٹمنٹ منجمد اور ضبط کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے ۔

حکومت نے بے نامی جائیدادیں و اثاثے رکھنے والوں کے کیسوں کی سماعت کیلیے 3بینچ قائم کردیے ہیں۔ یہ ایڈوجڈیکیٹنگ اتھارٹی بینچ اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں بیٹھیں گے اور کیسوں کی سماعت کریں گے،ان کے دائرہ اختیار کا بھی تعین کردیا گیا ہے جس کے بعد اب ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت قائم کیے جانے والے ان 3بینچوں میں سے پہلا بینچ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ بینچ صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری اور صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن کے بے نامی کے کیسوں کی سماعت کرے گا جبکہ دوسرا بینچ لاہور میں بیٹھے گا اور یہ بینچ راولپنڈی کے سوا باقی پورے پنجاب کی بے نامی جائیدادوں و بے نامی ٹرانزیکشنز و اثاثہ جات سے متعلق کیسوں کی سماعت کریگا۔

تیسرا بینچ کراچی میں بیٹھے گا جو پورے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی بے نامی جائیدادوں و بے نامی ٹرانزیکشنز و اثاثہ جات سے متعلق کیسوں کی سماعت کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں