مسلم مخالف آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کیلیے نیا اعزاز

معروف آسٹریلوی میگزین سرورق پر نوجوان کی تصویر چھاپی گئی اور خصوصی کالم شائع کیا


ویب ڈیسک September 21, 2019
معروف آسٹریلوی میگزین نے نوجوان کی بہادری پر کالم شائع کی اور سرورق پر تصویر بھی چھاپ دی (فوٹو : فائل)

مسلم مخالف شرپسندانہ بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر احتجاجاً انڈا مارنے والے نوجوان کی تصویر کو معروف میگزین نے اپنے سرورق پر چھاپا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر 17 سالہ نوجوان ویل کونولی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آسٹریلیا کے معروف میگزین 'ایلی ' میں ایک کالم 'بغاوت ایک مقصد کے لیے ' شائع ہو رہا ہے جس میں آسٹریلوی سینیٹر کے متعصبانہ اور نسل پرستی پر مبنی بیان پر میرے ردعمل کو سراہا گیا میگزین ایلی اکتوبر کے شمارے میں اپنے سرورق پر میری تصویر بھی شائع کر رہا ہے۔

australian teen is title of magazine

17 سالہ نوجوان نے پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلوی سینیٹر کے سر پر موقع دیکھتے ہی انڈا مارا تھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی جس کی پاداش میں آسٹریلوی سینیٹر نے نوجوان کو مکے رسید کیے اور دھکا دے کر فرش پر گرا دیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا تاہم پورے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

یہ خبر پڑھیں: مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی نوجوان سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا تھا جہاں صارفین نے اس کی رہائی کے لیے فنڈ ریزنگ پیجز بھی بنائے اور نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کیا، عوامی دباؤ پر نوجوان کو رہا کردیا گیا، اس دوران فنڈ رائزنگ پیجز کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر جمع ہوئے جو نوجوان نے نیوزی لینڈ مساجد کے شہدا کے فنڈ میں جمع کرا دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان نے 1 لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ متاثرین کو دے دیے

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر سفید فام آسٹریلوی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید اور 38 کو زخمی کردیا تھا تاہم آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ نے واقعے کی مذمت کرنے کے بجائے الٹا مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور مسلمان پناہ گزینوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں