چلاس بس حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تدفین

بابو سرٹاپ کے قریب بس حادثے میں 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک September 23, 2019
بابو سرٹاپ کے قریب بس حادثے میں 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بابو سر ٹاپ کے قریب چلاس میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تدفین کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ کے چٹان کے ٹکرانے سے جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے اور فوجی جوانوں سمیت دیگر افراد کو ان کے آبائی گاؤں لے جایا جارہا ہے۔

ایک مسافر کو کتپانہ اور ایک کو قمراہ گاؤں کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، 2 میتیں منٹھل گاؤں لے جائی گئیں اور 5 مسافروں کو رگیول قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، ضلع کھرمنگ کی دو میتیں باغیچہ گاؤں میں سپرد خاک اور ضلع گانچھے کی 5 میتوں کو کندوس اور تھغس کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چلاس کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق

واضح رہے حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 37 مسافر سوار تھے جو اسکردو سے راولپنڈی جارہے تھے کہ اس دوران بابو سرٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں