پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد بیان کوسختی سے مسترد کردیا

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2019
بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ: فوٹو: فائل

بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کے الزام کوسختی سے مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ بھارت الزامات سے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے کام میں سختی سے رکاوٹیں ڈالتا ہے، بھارت کی متشدد بیانات اوراقدامات علاقائی امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری ہندوستان پرزوردے کہ وہ ذمہ داری سے کام کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔