امریکی سینیٹر شیروڈ براؤن کامودی کوخط،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2019
کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، شیروڈ براؤن فوٹو:فائل

کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، شیروڈ براؤن فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی سینیٹرشیروڈ براؤن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شیروڈ براؤن نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، کشمیریوں کےتحفظ اورسلامتی کےلیےاقدامات کیےجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےکشمیرمیں ہزاروں اضافی دستےتعینات کیےہیں، جبکہ کشمیرمیں ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس بندکرکےلوگوں کو رابطوں سےمحروم کیاگیا۔

شیروڈ براؤن نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، جس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں موجود مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ریاست اوہائیوکےسینیٹرشیروڈ براؤن3سینیٹ کمیٹیوں کےبھی رکن ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔