ٹیکس نیٹ کے خصوصی زونز کو ختم کرنے کا فیصلہ

شہباز رانا  بدھ 25 ستمبر 2019
ان لینڈ ریونیو ونگ کی پلیٹ ٹیکس جمع کرنے کے معمول کے کام سے پہلے ہی بھری ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

ان لینڈ ریونیو ونگ کی پلیٹ ٹیکس جمع کرنے کے معمول کے کام سے پہلے ہی بھری ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس بیس زونز کی توسیع کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے ٹیکس بیس زونز کی توسیع کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بڑے شہروں میں شروع کی گئی تھی تاکہ ایسے لوگوں کو اس میں شامل کیا جا سکے جو شاہانہ طرز زندگی گزارنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر ہی رہتے ہیں اب یہ معاملہ حکومت کی ترجیحات میں نیچے چلا گیا ہے۔

ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے کام اور ماضی میں ان زونز کے ذریعہ شروع کیے گئے مقدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو آپریشنز ونگ کو تفویض کردیئے گئے ہیں۔ لیکن ان لینڈ ریونیو ونگ کی پلیٹ ٹیکس جمع کرنے کے معمول کے کام سے پہلے ہی بھری ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔