ہلٹن فارما کے ’’روشنی سے زندگی‘‘ پروجیکٹ سے 10 ہزار گھر روشن ہوں گے

اس پروجیکٹ پر جی سولر کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جائے گا جو شمسی توانائی کے پروجیکٹس میں مہارت رکھتا ہے۔


Business Reporter September 27, 2019
اس پروجیکٹ پر جی سولر کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جائے گا جو شمسی توانائی کے پروجیکٹس میں مہارت رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی صف اول کی فارما سیوٹیکل کمپنیوں میں سے ایک ہلٹن فارما (Hilton Pharma)نے اپنی کاروباری سماجی ذمے داری کے تحت ''روشنی سے زندگی'' پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہلٹن فارما کے چیئرمین سردار یاسین ملک نے اس منصوبے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑا ملک ہے اور اس کے بعض علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔ ان کے گھروں میں اگر بجلی کا ایک بلب بھی روشن ہوجائے تو ان کی خوشیوں کی کوئی انتہا نہیں رہتی۔ بجلی سے محروم علاقوں میں بجلی لانا بے شک حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

واضح رہے کہ ''روشنی سے زندگی'' پروجیکٹ کے تحت ملک بھر کے دیہی علاقوں میں رہائش پزیر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے 10 ہزاروں گھرانوں کو3 سال کے عرصے میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ پر جی سولر کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جائے گا جو شمسی توانائی کے پروجیکٹس میں مہارت رکھتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہر گھرانے کو شمسی توانائی کے نظام کی بدولت 2 ایل ای ڈی لائٹس، ایک پنکھا اور موبائل فون بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں