مالک کے بچوں کو سانپ سے بچاتے بچاتے وفادار کتے نے جان دیدی

مالک کے بچوں پر حملہ کرنے والے سانپ کو کتے نے مار دیا تاہم اس دوران سانپ نے اسے چار بار ڈس لیا


ویب ڈیسک September 29, 2019
کتے کو سانپ نے چار مرتبہ ڈسا جس کے باعث زہر پھیل گیا (فوٹو : فیس بک)

امریکا میں ایک کتا مالک کے بچوں کو زہریلے سانپ سے بچانے کی کوشش کے دوران ڈسے جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں زیوس نامی کتے نے زہریلے سانپ سے اپنے مالک کے بچوں کو تو بچالیا تاہم ڈسے جانے کے باعث اس کے جسم میں زہر پھیل گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا اور علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔

فلوریڈا کے رہائشی ری ریچرڈسن کے بیٹے گھر کے باہر کتے کو پانی پلانے کے لیے استعمال ہونے والا برتن صاف کر رہے تھے، اس دوران ایک سانپ آگیا، کتے زیوس نے بچوں کو بچانے کے لیے دوڑ لگائی اور سانپ کو آلیا دونوں کے درمیان جنگ میں جیت زیوس کی ہوئی۔ سانپ تو مرگیا لیکن اس دوران کتا زیوس شدید زخمی ہوگیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانپ نے کتے کو چار مختلف مقام پر ڈسا جس کے باعث زہر پھیل گیا، کتے کو زہر ختم کرنے والی ادویہ دی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اہل خانہ اپنے وفادار جانور کے دنیا سے چلے جانے پر رنجیدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں