- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
کے پی کے پولیس کا دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا پولیس بھی ماڈرن پولیسنگ کواپنانے لگی۔ صوبے بونیرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اورشدت پسندوں کی نقل و حرکت کوروکنے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا۔ بونیرمیں ایل پہاڑی اوردشوار گزارراستوں پر پولیس ٹیموں کی رسائی میں مشکلات کے پیش نظر ڈرون کیمرے مددگار ثابت ہونے لگے، 3 کیمروں کی مدد سے آسمان سے دہشت گردوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ رسائی کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا جس سے قانون نافذ کرنے والے ادروں کو کم وقت میں زیادہ بہتر نتائج میسر آنے لگے۔
ڈرون کیمروں کی خریداری سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دورانی کے دور میں کی گئی ، جس میں صوبے کے 7 ریجینز میں دہشت گردوں کے خلاف میگا آپریشنز، محرم الحرام میں جلوسوں کی فضائی کوریج ، وی آئی پیز مومونٹ اور قبائلی اضلاع کے قریب حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے سرچ اینڈ اٹرائیک آپریشنز میں ڈرون کیمروں کے استعمال کے بارے میں ہونے والے فوائد کے بارے میں ریجنل پولیس اافسران کوہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی کاروائیوں حصہ لینے والے پولیس آفیسر کے مطابق اونچے درختوں ، پتھریلے راستوں ، اور پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سکیورٹی مقاصد کے لئے کیا جارہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی اسٹریٹیجیز تبدیل کرنا ہوں گیں۔
ٹیکنالوجی کے بہتراستعمال سے خیبر پختونخوا پولیس نے کافی کا میابیاں حاصل کیں ہیں۔ صوابی کے بعد اب ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپشینزمیں ڈرون کمیرو کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کے پی پولیس ماڈرن پولیس کی طرف تیزی سے جارہی ہے ڈرون کیمروں کا استعمال آپریشنز اورسکیورٹی مقاصد کے لئے موٗثر انداز میں ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکالوجی میں خیبر پختونخوا پولیس دوسرے صوبوں سے کافی آگے ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے جدید روپورٹس بھی میسرہیں جو کہ دشوار گزارعلاقوں میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا پولیس شہزادہ کوکب فاروق کا کہنا تھا کہ سات ریجنزمیں ڈرون کمیرے فراہم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی حکام بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔