آسٹریلیا میں سفاک ڈرائیور نے 20 کینگروز کو کچل دیا

شہری صبح جاگے تو ایک ہی شاہراہ پر فاصلے فاصلے سے 20 کینگرو مردہ پڑے تھے جن میں دو کینگروز کے بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک September 30, 2019
ظالم کار ڈرائیور نے یکے بعد دیگرے 20 کینگروز کو جان بوجھ کر ٹکر مار کر ہلاک کیا۔ فوٹو : فائل

CHICAGO: آسٹریلیا میں مبینہ سفاک ڈرائیور نے ایک ہی علاقے میں یکے بعد دیگرے 20 کینگروز کو جان بوجھ کر ٹکر مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست ویلز کے جنوبی علاقے کے رہائشیوں کے لیے صبح نہایت ناخوشگوار ثابت ہوئی جب اُن کے گھر آگے لان میں مجموعی طور پر 20 مردہ کینگرو پائے گئے۔ جن میں دو کینگروز کے بچے بھی شامل ہیں جب کہ تین شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

Kangaaro hit & run 3

کینگروز آسٹریلیا کا قومی جانور ہے اور آسٹریلوی شہری اس جانور سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں، کینگروز کو اپنے سماج کا حصہ اور گھر کا رکن تصور کیا جاتا ہے اس لیے کینگروز کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 20 کینگروز کی ہلاکتوں پر پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Kangaaro hit & run 2

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ سفید Ute میں کچھ لوگ سوار تھے جنہوں نے اسپاٹ لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے کینگروز کو پھنسایا اور پھر ٹکر مار کر بھاگ گئے۔ کینگروز اسپاٹ لائٹ پڑنے پر ٹھہر جاتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

Kangaaro hit & run 1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں