لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں، ظفر کمالی

پ ر  پير 7 اکتوبر 2013
پینے کے پانی کی سپلائی کے اوقات میں بجلی کے تعطل سے شہر بھر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ فوٹو: فائل

پینے کے پانی کی سپلائی کے اوقات میں بجلی کے تعطل سے شہر بھر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: شدید گرمی میں بجلی کی غیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا اور شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

یہ بات حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے شہریوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ میرپورخاص میں بجلی کی غیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی شکایات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

پینے کے پانی کی سپلائی کے اوقات میں بجلی کے تعطل سے شہر بھر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور عوام بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی مستقل آنکھ مچولی کا عذاب بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حیسکو انتظامیہ کی ہٹ دھرمی سے عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔