العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2019
نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل بھی 29 اکتوبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ فوٹو:فائل

نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل بھی 29 اکتوبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل بھی 29 اکتوبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس سنے گا۔ عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں سزا میں ریلیف کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔