سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک  پير 11 نومبر 2019
عالمی بازار میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1465 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

عالمی بازار میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1465 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

کراچی: فی تولہ سونا 150 روپے اضافے سے 86700 روپے کا ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور  فی اونس سونا  1465 ڈالر پر آگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 331 روپے ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔