- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
شبہ ہے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ ہے، احسن اقبال
اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو کام سے روک رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کو باہر بھجوانے پر مکر کررہے تھے اور اپنی سیاست کے لئے شورٹی بانڈ کی شرط رکھی جب کہ حکومت نواز شریف کو تضحیک کے ساتھ بیرون ملک بھیجنا چاہتی تھی لیکن عدالت نے آبرومندانہ اجازت دی جس پر حکومت نے عمل کیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو کام سے روک رہی ہے، اب سمجھ آرہا ہے کہ کیونکر تحریک الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تقرری پر بہانے کررہی تھی، عمران نیازی اپنی چوری کا حساب دیں، ہمیں شبہ ہے کہ آپ کی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ شامل ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے 23 بے ناکامی اکاونٹس پکڑے جاچکے ہیں، کیوں یہ اربوں روپے کی خوربرد قوم سے چھپائی گئی یہ ناقابل معافی جرم ہے، عمران خان کو قوم کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15 ماہ گزر چکے ہیں عمران صاحب آپ کی اکنامک ٹیم کہاں ہے، عمران احمد نیازی اپ 20 سال سے قوم کو الو بنا رہے تھے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی عوام سے اس حکومت نے مزید تیل نچوڑنا ہے اور مہنگائی میں اگلے 6 ماہ میں مزید اضافہ ہونا ہے، جتنا فرق ٹماٹر کی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کی معیشت میں ہے، حکومت کے وزیر 17 روپے کلو ٹماٹر بیچتے رہے، اس فیک لیڈرشپ کو ختم کرے اصل لیڈرشپ کو لایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔