کراچی میں اب صرف شریف لوگ ہی رہیں گے، رینجرز کمانڈر

آئی این پی  اتوار 27 اکتوبر 2013
کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا کوئی منظم گروہ نہیں ہے بلکہ تمام جرائم پیشہ افراد ڈرگ ، لینڈ مافیا وغیرہ کے تابع ہیں، بریگیڈئیر حامد۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا کوئی منظم گروہ نہیں ہے بلکہ تمام جرائم پیشہ افراد ڈرگ ، لینڈ مافیا وغیرہ کے تابع ہیں، بریگیڈئیر حامد۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: کراچی میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف  جاری آپریشن کے انچارج رینجرز کمانڈر بریگیڈیئر حامد نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کسی جرائم پیشہ کو نہیں چھوڑیں  گے اب شہر میں  اب صرف شریف لوگ ہی رہیں  گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بریگیڈیئر حامد نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا کوئی منظم گروہ نہیں ہے بلکہ تمام جرائم پیشہ افراد ڈرگ ، لینڈ مافیا وغیرہ کے تابع ہیں جب ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو ان مافیاز کو تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی شہر میں  جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ نہیں  ہوجاتا ہمارا آپریشن جاری رہے گا۔

بریگیڈیئر حامد نے کہا کہ اب کراچی میں صرف محنت مزدوری کرکے رزق ہلال کمانے والا شریف شہری ہی رہے گا۔ جرائم پیشہ افراد یا تو مارے جائیں  گے یا پھر انہیں شہر چھوڑنا پڑے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔