- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
رینجرزکی جانب سے’’شکریہ جناح‘‘کی تقریبات کاسلسلہ جاری
کراچی: رینجرز کی جانب سے ’’شکریہ جناح‘‘ کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں۔
رینجرز کی جانب سے اس حوالے سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مختلف تقریبات اور اسپورٹس ایونٹس منعقد کیے جارہے ہیں، کراچی میں رینجرز کے مختلف سیکٹرزکے زیراہتمام اسکولوں کے طلبہ نے تقریری، مضمون نویسی اورکوئز مقابلوں کے ذریعے قائد اعظم کی زندگی کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی، طلبہ و طالبات کو قائد پریزیڈینسی کا معلوماتی دورہ کروایا گیا جس کا مقصد نوجوان نسل کو قائداعظم کے افکار سے روشناس کرانا تھا۔
اسپورٹس ایونٹس میں کرکٹ، فٹبال اور ہاکی کے مقابلوں کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر نے والی ٹیموں نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ اسنوکر اور خواتین کے لیے بیڈمینٹنن،ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی کرائے گئے ، اس موقع پر رینجرز افسران نے کھلاڑیوں میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے۔
اندرون سندھ حیدرآباد اور نوابشاہ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے کرکٹ کے فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ قائد اعظم رینجر ز پبلک اسکول سکھر میں تقریری مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور قائد اعظم کی قیام پاکستان کے لیے کی گئی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔